Feb ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸
لبنان کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر صیہونی جارحیت کے خلاف شکایت درج کی ہے۔ لبنان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور لبنان میں جنگ بندی کے حامی ممالک سے اپیل کی کہ تل ابیب کے خلاف متحد ہوکر ٹھوس موقف اپنائیں اور صیہونیوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر مجبور کریں۔